اللہ سے مدد مانگو اور تقد یر پر بھروسہ رکھو
الحدیث نمبر ....19
ابو العباس عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہہ سے روایت ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا :۔”میں ایک دن نبی مکرم ﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا ،آپ ﷺ نے فرمایا :۔بیٹے میں تجھے چند باتیں سکھاتا ہوں ،اللہ کو یاد رکھ اللہ تیری حفاظت کرےگا ۔اللہ کو یاد رکھ تو اسے اپنے سامنے پائے گا ۔جب بھی تھجے کچھ مانگنا ہو تو اللہ سے مدد طلب کر ،اس بات کو خوب اچھی طرح جان لے اگر ساری اُمت اس مقصد کیلئے اکٹھی ہو جائے کہ وہ تجھے کسی چیز کا فائدہ پہنچا دے تو وہ لوگ تجھے کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتے مگر اتنا ہی جتنا اللہ جل و شانہُ نے تیرے مقدر میں لکھ دیا ہے اور اگر وہ سب لوگ اکٹھے ہوجائیں کہ تجھے کوئی نقصان پہنچائیں تو تجھے نقصان نہیں پہنچا سکتے مگر اتنا ہی جتنا اللہ نے تیرے مقدر میں لکھ دیا ہے ۔قلمیں اٹھا لی گئیں اور صحیفے خشک ہو گئے ۔
(روایت :ترمذی ،حدیث حسن صحیح )

No comments:
Post a Comment